چٹاگانگ (جیوڈیسک) بنگلادیش میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دیدی۔ ایونٹ میں یہ جنوبی افریقہ کی پہلی کامیابی ہے۔نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر نے سب سے زیادہ 62 رنز اسکور کیے جبکہ کین ولیم سن کے 51 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔
جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین نے 4 وکٹیں حاص کیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 170 رنز اسکور کیے تھے۔ 171 رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم 8 وکٹ پر 168 رنز ہی بناسکی۔