ورلڈ ٹی 20؛ جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف

South Africa

South Africa

چٹاگانگ (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لئے 171 کا ہدف دے دیا۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، جے پی ڈومینی نے شاندار 76 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر ٹیم کے بڑے ہدف میں اہم کردار ادا کیا۔

جبکہ ہاشم آملہ 41 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک 4، کپتان فاف ڈوپلیسی 13، اے بی ڈیویلیرز 5، ڈیوڈ ملر 6 اور ایلبی مورکل 13 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور کورے اینڈرسن نے 2،2 جبکہ کائل ملز اور نیتھن میک کولم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔