ڈھاکا (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2014 کا دنگل آج سے بنگلہ دیش میں لگے گا، پہلا مقابلہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
دنیا کی تیز ترین کرکٹ کے تیز ترین کھلاڑی زور آزمائی کریں گے، بنگلہ دیش میں کرکٹ کے بادل چھا گئے، اب کرکٹ گرجے اورچمکے گی اور برسات ہوگی چوکوں اور چھکوں کی۔ میگا ایونٹ کا آغاز کوالیفائنگ راونڈ سے ہوگا۔
پہلے دن بنگلہ دیش اور افغانستان، ہانگ کانگ اور نیپال آمنے سامنے ہوں گے۔ تیز ترین کرکٹ اور تیز ترین کھلاڑی ماحول کو گرماتے رہیں گے، وہیں کرکٹ کے متوالے جی بھر کر جشن مناتے رہیں گے۔