واشنگٹن (جیوڈیسک) پوری دنیا کی جاسوسی کرنے والی امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اختیارات کم کرنے کا بل تیار کر لیا گیا ، اوباما انتظامیہ کے مطابق ریکارڈ صرف فون کمپنیوں کے پاس ہی رہے گا۔ سب کی جاسوسی کرنے والے امریکی ادارے این ایس اے کی شہریوں کے موبائل فون تک رسائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق ادارے کا کام محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس کو جاسوسی پروگرام سے متعلق نیا قانون لانے کی تجویز پیش کی ہے جس کے مطابق اوباما انتظامیہ تمام ریکارڈ فون کمپنیوں کے پاس رکھنا چاہتی ہے۔
اخبار کے مطابق امریکی صدر جلد کانگریس کو یہ تجویز بھیجیں گے اور بل کے پاس ہونے پر این ایس اے کا ڈیٹا جمع کرنے کا نظام ختم ہو جائے گا۔یہ ادارہ بھی صرف کسی جج کی اجازت سے ہی لوگوں کا فون کا ریکارڈ حاصل کر سکے گا۔