اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ٹیم عالمی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 7 جون کو فرانس روانہ ہوگی۔ اسلام آباد قومی ٹیم میں 4 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں فرحان محبوب، ناصر اقبال، فرحان زمان اور شیخ ثاقب شامل ہیں۔
پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ونگ کمانڈر عبدالوہاب مروت، ٹیم منیجر اور جمشید گل کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ایونٹ کا آغاز 9 جون سے ہوگا جو کہ 15 جون تک جاری رہے گا۔