کولکتہ (جیوڈیسک) بھارت میں جاری چھٹے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے روز صرف ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز میں مدمقابل ہوں گی۔
آئی لینڈرز میچ میں کامیابی سے اپنی مہم شروع کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ انضمام الحق کی افغان ٹیم کوالیفائنگ مرحلے کی طرح سپر ٹین میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے بے تاب ہے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان اس سے پہلے کوئی انٹرنیشنل ٹی 20 میچ نہیں کھیلا گیا۔