نیویارک (جیوڈیسک) ورلڈ سپر ویلٹر ویٹ فائنل کے لیے ناقابل شکست عالمی چیمپئن فلویڈ اور میکسیکو کے الواریز نے اپنی تیاریاں شروع کر دیں۔ نیویارک عالمی چیمپئن امریکی باکسر فلویڈ اور میکسیکو کے الواریز اپنی فائیٹ کی پروموشن کے لیے نیویارک سٹی میں موجود ہیں۔
فلویڈ اپنے سترہ سالہ باکسنگ کیریئر میں ابھی تک چوالیس مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں جس میں انہیں چھبیس ناک آٹ کامیابیوں کا اعزاز حاصل ہے۔
دوسری جانب میکسیکن باکسر سپر ویلٹر ویٹ چیمپئن الواریز بھی تینتالیس مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں۔ ان کو تیس ناک آٹ کامیابیاں مل چکیں ہیں۔ رواں سال چودہ ستمبر کو لاس ویگاس میں ہونیوالی فائٹ میں دونوں باکسرز نے کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔