ہوائی (جیوڈیسک) امریکہ میں ہونے والے ورلڈ سرفنگ لیگ کے کوالیفائنگ مرحلے میں آسٹریلیا کے جیک روبنسن نے کامیابی حاصل کر لی۔ امریکی ریاست ہوائی میں ہوا سرفنگ کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد ، سمندر کی بلند اور خطرناک لہروں پر سرفرز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔
آسٹریلیا کے نوجوان سرفر جیک روبنسن نے اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے ورلڈ سرفنگ لیگ کا کوالیفائنگ ایونٹ اپنے نام کیا۔ مقابلے میں دوسرا نمبر ہوائی کے جیمی اوبرائن جبکہ تیسرا ان کے ہم وطن میسن کا رہا۔