لاہور (جیوڈیسک) ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کو ایک ہفتہ باقی ہے اور مقابلوں میں شمولیت پر قومی ٹیم غیر یقینی کا شکار ہو گئی۔ ملک میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے درمیان جھگڑا ہر کھیل کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔
ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ اٹھائیس جولائی سے بارسلونہ میں شیڈول ہے۔ پاکستان سوئمنگ فیڈریشن پی او اے کے دھڑے میں شامل ہے جس کی بنا پر سپورٹس بورڈ نے انہیں فنڈز جاری کیے اور نہ ہی کھلاڑیوں کو این او سی، اس سے پہلے پی ایس بی نے سوئمنگ ٹیم کو انڈور ایشین گیمز کے لیے فنڈز جاری نہیں کئے تھے۔