کراچی (جیوڈیسک) ورلڈ سوئمنگ چمپئن شپ میں ایک ہفتہ رہ گیا لیکن پاکستان کے پیراک ایکشن میں دکھائی دیں گے یا نہیں، اسکا فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ورلڈ سوئمنگ چمپئن شپ 28 جولائی سے چار اگست تک بارسلونا میں ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں کھیلوں کی تنظیموں اور عہدیداروں کے جھگڑوں کی وجہ سے یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ پاکستان کے سوئمرز اسپین جائیں گے یا نہیں، اور اگر جائیں گے تو کتنے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سوئمنگ فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مخالف دھڑے میں شامل ہے اس لئے انہیں فنڈز نہیں دیئے جا رہے۔ دوسری جانب سوئمرز بھی لاعلم ہیں کہ ورلڈ چمپئن شپ میں کون حصہ لے گا۔ حالیہ نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے یا اس سے پہلے دسمبر میں ہونے والی نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے۔