ورلڈ ٹی 20: ہانگ کانگ نے بنگلادیش کو دو وکٹ سے ہرادیا

Hong Kong

Hong Kong

چٹاگانگ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے پہلے مرحلے کے میچ میں ہانگ کانگ نے بنگلادیش کو دو وکٹوں سے ہرادیا۔ شکست کے باوجود بنگلادیش کی ٹیم سپر 10 مرحلے میں پہنچ گئی۔ اب بنگلہ دیش ٹیم سپر 10 مرحلے کے گروپ 2 میں شامل ہوگی۔

اس سے قبل چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ڈے نائٹ میچ کا ٹاس ہانگ کانگ نے جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر میزبان ٹائیگر الیون 16.3 اوورز میں 108 پر ڈھیر ہوگئی۔ انعام الحق 26 ، شکیب الحسن 34 اورکپتان مشفق الرحیم 23 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔

جواب میں ہانگ کانگ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بناکر حاصل کرلیا۔ جس میں عرفان احمد 34 اور منیر ڈار 36 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے تین ، محمود اللہ نے دو جبکہ الامین، عبدالرزاق اور شبیر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ ہانگ کانگ کے ندیم احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔