ورلڈ ٹی 20 : نیپال نے ہانگ کانگ کو 80 رنزسے شکست دیدی

Nepal

Nepal

چٹاگانگ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی 20، کے میچ میں نیپال نے ہانگ کانگ کو 80 رنزسے شکست دیدی۔ اس سے قبل ہانگ کانگ کی ٹیم نے چٹاکانگ کے ظہوراحمد چوہدری اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر نیپال نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے ۔

اور ہانگ کانگ کو 150 کا ہدف دیا تاہم ہانگ کانگ کی ٹیم سترہ اوورز میں 69 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ سوائے وقاص برکت 18، بابر حیات 20 اور چیپمین 13 کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر بھی عبور نہ کرسکا ، نیپال کی جانب سے ریگمی اور گوچن نے تین تین جبکہ سومپال کامی نے دو اور خادکا نے ایک وک اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی کپ میں شریک ہیں۔