ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 50 رنزسے شکست دے دی

Pakistan

Pakistan

میرپور (جیوڈیسک) ڈھاکا ورلڈ ٹی 20 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 50 رنزسے شکست دے دی۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنائے، پاکستان کی اننگزشروع ہوتے ہی احمد شہزاد کابیٹ رنزاگلنے لگا۔

کامران اکمل اور حفیظ ساتھ چھوڑگئے تاہم احمد شہزاد نے ہمت نہیں ہاری اور جارحانہ انداز اپنائے رکھ ،اس دوران شعیب ملک نے 26 رنزبناکراحمد شہزاد کا بھرپورساتھ دیا جبکہ اسی دوران شاہد آفریدی نے بھی تیز رفتار 22 رنز بنا ئے جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ احمد شہزاد نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے کیریئر کی عمدہ اننگ کھیلی اور سنچری اسکور کی ، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

احمد شہزاد نے 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے 9 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکوں کی مددسے سنچری مکمل کی جبکہ ان کا مجموعی انفرادی اسکور62 گیندوں پر 111 رنز رہا اوروہ ناقابل شکست بھی رہے۔ بنگلہ دیش کی جا نب سے عبد الرزاق نے دو وکٹیں حاسل کیں۔بنگلہ دیش کی ٹیم 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 140 رنز تک محدود رہی،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سب سے زیادہ 38 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلواسے،دیگر قابل ذکر بیٹسمینوں ناصر حسین 23 انعام الحق 18 ، مشرف مرتضی 17 اور محمود اللہ 17 کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 3 اور سعید اجمل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ احمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔