ورلڈ ٹی 20 : پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Pakistan

Pakistan

میرپور (جیوڈیسک) ڈھاکاورلڈ ٹی 20 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور بلاول بھٹی کی جگہ سہیل تنویر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ بنگلا دیش نے سہاگ غازی کی جگہ عبدالرزاق کو موقع دیا ہے۔کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہم نے خوب تیاری کی ہے اور ٹیم مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور صرف جیت ہی ہدف ہے۔