ورلڈ ٹی20: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دیدی

South Africa

South Africa

چٹاگانگ (جیوڈیسک) بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ میں آئی سی سی ٹی 20 کے سلسلے میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

انگلینڈ جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 193 رنز بنا سکا۔ انگلینڈ کے ایلیکس ہیلس نے 38، جوس بٹلر نے 34 اور روی بوپارا نے 31 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقا کے وائن پارنیل نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیورن ہینڈرکس اور ڈیل اسٹین نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 196 رنز بناے۔ جنوبی افریقا کے کپتان ابراہم ڈی ویلئیرز 69 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ ہاشم آملہ نے 56 رنز اسکور کیے۔