ورلڈ ٹی 20: بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

Australia

Australia

میرپور (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں میزبان بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس جیت کر بنگلادیشی کپتان مشفق الرحیم نے کہا کہ ایونٹ میں ٹیم کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی لیکن ہم آج آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے خلاف میچ جیت کر اسے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ کے لئے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آسٹریلوی کپتان جارج بیلے نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکے لیکن اس میچ کو بھی اہم سمجھ کر کھیلیں گے اور کوشش ہو گی کہ جیت کے ساتھ یہاں سے رخصت ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لئے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ڈین کرسچین اور نیتھن کولٹر نائل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔