میرپور (جیوڈیسک) ڈھاکا ورلڈ ٹی 20 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کیلئے 191 رنزکا ہدف دیا ہے۔ پاکستان اننگ کی خاص بات اوپنر احمد شہزاد کی عمدہ بیٹنگ تھی، احمد شہزاد نے 111 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور 5 بلند بالا چھکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں سنچری بنانیوالے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ شاہد آفریدی 22 اور شعیب ملک 26 رنز بناکر قابل ذکر بیٹسمین رہے۔ بنگلہ دیش کی جا نب سے عبد الرزاق نے دو وکٹیں حاسل کیں۔