میرپور (جیوڈیسک) ڈھاکا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ٹو کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 73 رنز سے شکست دیدی، اس سے قبل میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جواب میں عالمی شہرت یافتہ پلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد مرجھائی ہوئی کینگروز ٹیم بھارتی سورماں کا منہ توڑ جواب نہ دے سکے اور چھوٹے چھوٹے وقفے وقفے سے کینگروز پویلین لوٹتے رہے۔ یوں پوری کینگروز سائیڈ 16.2 اوورز میں صرف 86 رنز تک ہی محدود رہی۔ آسٹریلیا 23، ڈیوڈوارنر 19 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔