میرپور (جیوڈیسک) ڈھاکاورلڈ ٹی 20کے سپر ٹین میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو 73 رنز سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں دفاعی چمپئن کی پہلی کامیابی ہے۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین اوپنرز چھائے رہے جنہوں نے 97 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ڈیوون اسمتھ اور کرس گیل کو کھیلنا یاد آگیا، اسمتھ 72 اور گیل 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دفاعی چمپئن نے 7 وکٹ پر 171 رنز اسکور کئے۔
جواب میں بنگلا دیشی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ کپتان مشفق الرحیم 22 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پوری ٹیم 98 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ سیمیول بدری نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سینٹوکی نے تین کھلاڑی پویلین بھیجے یہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی پہلی کامیابی ہے۔