آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2014 کے لئے ورلڈ ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ٹیم میں بھارت کے 4 ویسٹ انڈیز کے 3، جنوبی افریقا کے 2 جبکہ سری لنکا، آسٹریلیا، ہالینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ بھارتی قائد مہندر سنگھ دھونی کو ہی عالمی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت سے روہت شرما، ویراٹ کوہلی، روی چندرن ایشون جبکہ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور جین پال ڈومینی شامل کئے گئے ہیں۔