ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم کے ٹرائلز آج سے شروع

Pakistan Team

Pakistan Team

آئندہ ماہ فرانس میں ہونیوالی ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے لئے پاکستانی ٹیم کے ٹرائلز آج سے شروع ہوں گے، پاکستان نمبر ون عامر اطلس اور فرحان محبوب کے ٹرائلز دینے میں شرکت نہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔نو سے پندرہ جون تک فرانس میں ہونیوالی ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے لئے ٹرائلز چوبیس مئی تک اسلام آباد میں ہوں گے۔

ٹرائلز کے لئے عامر اطلس، ناصر اقبال، دانش اطلس خان، فرحان زمان، فرحان محبوب، شیخ ثاقب، طیب اسلم اور منصور زمان کو بلایا گیا ہے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری کے مطابق آٹھ کھلاڑیوں کے نام ورلڈ اسکواش فیڈریشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاپ سیڈ کھلاڑی ٹرائلز دینے کو تیار نہیں ہیں۔ حتمی ٹیم کا اعلان ٹرائلز کے بعد ہوگا۔