ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ: ہسپانوی سٹار رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Rafael Nadal

Rafael Nadal

ابوظہبی (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک سپینش سٹار رافیل نڈال کو ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہم وطن حریف ڈیوڈ فیریر سے اپ سیٹ شکست ہو گئی، فائنل میں فیریر کا مقابلہ نوواک جوکووچ سے ہو گا۔

ابوظہبی میں جاری ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو ڈیوڈ فیریر سے شکست کا سامنا ہوا۔

سپین کے ڈیوڈ فیریر نے ہم وطن حریف رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ چار سے زیر کر کے فائنل میں جگہ پکی کی۔

دوسرے سیمی فائنل میں سربین سٹار نوواک جوکووچ نے دفاعی چیمپئن فرانس کے جوویلفریڈ سونگا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، ورلڈ نمبر ٹو نوواک جوکووچ کی فتح کا سکور سات چھ اور چھ تین رہا۔