پوری دنیا میں دہشت گرد اور دہشت گردوں کے سرپرست تنہا ہو رہے ہیں

MWM

MWM

پوری دنیا میں دہشت گرد اور دہشت گردوں کے سرپرست تنہا ہو رہے ہیں ۔انتہا پسندوں کے سرپرست آج مکافات عمل کا شکار ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل پاکستان کی سلامتی و بقا کی جنگ ہے، دہشت گردی کے خلاف اس اہم جنگ کو ناکام بنانے کے لئے ملک دشمن طاقتیں سرگرم ہیں۔فلسطین کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا برملا اظہار کرنے والوں کو امت مسلمہ کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں،۔

مشرق وسطیٰ میں اس وقت صیہونی مفادات کے لئے مسلمانوں کیخلاف ہر سطح پر محاذ آرائی جاری ہے،لیکن وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل اور امریکہ کے حواری ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا قبلہ اول کی آزادی کا دن دور نہیں۔

پوری دنیا کے مہذب عوام آج مظلوم فلسطینوں کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں،عرب ممالک کے حکمران اپنے اقتدار کی ہوس میں مسلمانوں کے مفادات کو پس پشت ڈال رہے ہیں،شام،عراق اور لبنان میں اسرائیل مخالف قوتوں کو کمزور کرنے کے لئے داعش اور النصرہ کو مسلط کیا گیا،آج ان دہشت گردوں کے سرپرست ان کی ذلت آمیز شکست سے پریشان ہیں۔

سانحہ منیٰ سے متعلق تحقیقات سے عوام کو آگاہ کرنا ہمارے وازارت خارجہ کی ذمہ داری ہے،آج سینکڑوں شہدا اور لاپتہ حجاج کے لواحقین اس کے منتظرہیں،ہمیں خود مختار ریاست کی خارجہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اس المناک سانحے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہئیے۔