لاہور (جیوڈیسک) باپ کا سایہ ایسا ابر رحمت جو ہمیں زمانے بھر کی مشکلات سے محفوظ رکھنے کے لیے سب کچھ لٹا دیتا ہے لیکن صلے کی تمنا نہیں کرتا۔ والد کی شفقت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج فادر ڈے منایا جا رہا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادر ڈے منایا جا رہا ہے ۔ 1967 سے منایا جانیوالا فادر ڈے اس عہد کی یقین دہانی ہے کہ ہماری زندگی کی ساری رعنائیاں انہیں کے دم سے ہیں۔
دن رات مشقت کر کے ہماری زندگی کو خوشحال اور آسودہ کرنے کے لیے باپ کی عمر گزر جاتی ہے مگر حوصلہ کم نہیں ہو پاتا۔
فادر ڈے کے موقع ہمارے ہاں بھی بچے اپنے والد سے اظہار محبت کیلئے انہیں تحائف پیش کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل و عیال کا پیٹ پالنے کیلئے خود روکھی سوکھی کھانے والے کو صرف ایک دن کے بجائے ہر روز وہی توجہ، پیار اور محبت ملنی چاہیے جس کا وہ حقدار ہے۔
مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود جلتا رہا دھوپ میں میں نے دیکھا اِک فرشتہ باپ کے روپ میں