اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سمیت پوری دنیامیں آج ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر ہاتھ دھونے کا دن منانے کا مقصد عوام میں گندگی سے جنم لینے والی بیماروں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد جراثیموں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں ، ہاتھ دھونے کی عادت کے ذریعہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
جس کا مقصد لوگوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ہاتھ صاف نہ کرنے کی وجہ سے بچے ہیضہ ، ٹائیفائیڈ ، ملیریا، پولیو جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ گندگی دور کرنے کے لیے ہاتھ دھونے جیسے عمل سے بیماریوں کو روکا جا سکتا ہے۔