پشاور (جیوڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ویلنٹائن ڈے منایا جارہا ہے، اس دن کو محبت کے دن سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ پشاور میں بھی ویلنٹائنز ڈے بھر پور انداز میں منایا جاتا ہے۔
محبت کا جذبہ انمول ہی سہی لیکن محبوب سے اسکا اظہار بھی ضروری ہے اور یہی اس دن کو منانے کا مقصد ہے۔ نوجوان تو اس دن کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔ محبت ایک سدابہار جزنہ ہے جو ہر موسم میں ہر وقت مہکتا ہے۔
نوجوانوں میں اس دن کے حوالے سے جوش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر یہ دن روز منایا جائے تو دنیا سے نفرتوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے دکانوں میں تحائف خریدنے والوں کا رش بھی دیکھا گیا۔
کوئی چاکلیٹس پسند کرتا دکھائی دے رہا ہے تو کوئی ٹیڈی بیئر لیتا اور کوئی سرخ گلابوں کو اظہار کا ذریعہ بنانا چاہتا ہے۔ نوجوانوں سمیت ہر عمر کے افراد کی خواہش ہے کہ وہ ویلنٹائنز ڈے کو بھر پور انداز میں منائیں اور تحفے تحائف دے کر ایک دوسے کی خوشیوں میں شریک ہوں۔
ویلنٹائنز ڈے کو سرخ گلاب کے ذریعے اظہار محبت کا دن بھی کہا جا تا ہے اور ہر وہ دن ویلینٹائن ڈے ہو تا ہے جب دل دل سے ملتے ہیں۔