ورلڈ ٹریڈ سنٹر جائے حادثہ سے جہاز کا ٹکڑا مل گیا

New York Incident

New York Incident

نیویارک(جیوڈیسک)ورلڈ ٹریڈ سنٹر جائے حادثہ سے جہاز کا ٹکڑا ملنے کے بعد تحقیق کاروں نے انسانی باقیات کی تلاش شروع کر دی۔ نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارتوں کے مقام سے ٹکرانے والے جہاز کے پرزے ملنے کے بعد اہلکاروں نے انسانی باقیات کی تلاش شروع کر دی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے مقام پر عمارت سے ٹکرانے والے ایک جہاز کا ایک حصہ ملا تھا جس کے بعد جائے حادثہ سے مرے ہوئے انسانوں کی باقیات ملنے کی امید پیدا ہوئی تھی۔ تحقیق کاروں کے مطابق جائے حادثہ سے ملنے والا ٹکڑا جہاز کے پر کا تھا۔