لندن (جیوڈیسک) دنیا کی دس بہترین یونیورسٹیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی، امریکہ کی یونیورسٹی میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی سرفہرست۔ عالمی ادارے کیوایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کی نئی فہرست میں۔
برطانیہ کی چار یونیورسٹیاں شامل کی گئی ہیں۔ امریکہ کی یونیورسٹیاں پہلے اور برطانیہ کی دوسرے نمبر پر ہیں۔ امپیریل کالج لندن اور کیمبرج یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، جس کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی کا نمبر ہے۔ فہرست میں پانچویں نمبر پر آکسفورڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن ہیں۔ فہرست میں امریکہ کی دیگر یونیورسٹیاں سٹین فورڈ، کالٹیک، پرسٹن اور ییل شامل ہیں۔