دوسری عالمی جنگ پر بننے والی فلم ”دی مونومنٹس مین”کا ٹریلر جاری

The Monuments Men

The Monuments Men

لاس اینجلس (جیوڈیسک) دوسری عالمی جنگ کے تناظر میں بننے والی ہالی ووڈ فلم دی مونومنٹس مین کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے، جرمن آمر ہٹلر کے ہاتھوں آرٹ کے نمونوں اور تاریخی عمارتوں کو بچانے کے لئے آٹھ ماہروں کی ٹیم تشکیل دی جاتی ہے۔

انہیں فوجیوں کو بتانا ہے کہ کس تاریخی عمارت کو تباہی سے بچانا ہے، اس صورتحال میں ایسے مواقع بھی آتے ہیں جب انہیں گولی چلانا پڑتی ہے۔ فلم کے ہدائتکار اور مصنف اداکار جارج کلونی ہیں جنہوں نے فلم میں کام بھی کیا ہے، ایکشن ہیرو میٹ ڈامن اور کیٹ بلانچٹ نے فلم میں اہم کردار ادا کئے ہیں، فلم اٹھارہ دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔