ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) براڈ پٹ نے اپنی نئی فلم ورلڈ وار زی کے فروغ کے لئے برازیل آنے کا پروگرام منسوخ کر دیا۔ ریوڈی جنیرو ہالی ووڈ کے ادکار براڈ پٹ نے اپنی نئی فلم ورلڈ وار زی کے فروغ کے لئے برازیل آنے کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔ فلم کے تقسیم کنندگان کے مطابق یہ اقدام ملک میں سماجی بے چینی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پیرامائونٹ کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ایک بیان میں کہا کہ براڈ پٹ برازیل میں جاری واقعات کی وجہ سے ریوڈی جنیرو کا مجوزہ دورہ نہیں کرے گا۔
ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے علاوہ ناقص پبلک سروسز اور کرپشن کے خلاف احتجاج کے لئے حالیہ دنوں میں لاکھوں سے زائد افراد کے سڑکوں پر آنے کے بعد سے یہ ملک زبردست احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔ پٹ اور ہدایت کار مارک فوسٹر نے فلم کی نمائش سے قبل سکریننگ میں شرکت کرنی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیرامائونٹ بحران کے موقع پر برازیل کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔