رستی ہوئی سسکیاں!

Kashmiris

Kashmiris

بند دروازوں اور کھڑکیوں سے رستی ہوئی سسکیاں

یہاں سیکڑوں میل دور سماعتوں پر دستک دے رہی ہیں

سسکیاں جب شور کی صورت اختیار کرلینگی

تویہ سارے بند کھڑکیاں اور دروازے توڑ دینگی

پھر ایسا شور ہوگا کہ کچھ سنائی نہیں دیگا، نا ہی سجھائی دیگا

سماعتوں سے، ساری حسوں سے محروم کردینگی

ایک میدانِ حشر، روزِ محشر لگے گا

ایک حشر کشمیر میں بپا ہوا ہے

دنیا کے منصفوں، ظالموں کا ساتھ دینے والوں

یہ رساؤ اور زیادہ دیر نہیں تھمے گا،جلد ہی بہاؤ بنے گا

اوراس بہاؤ کی شدت تمھاری سوچ سے سوا ہوگی

یہ بہاؤ موت کو خوفزدہ کردیگا

بس اب صبر کا دامن چھوٹا چاہتا ہے

سسکیوں کے رساؤ کا بہاؤ حشر ہوا چاہتا ہے

ک سے کشمیر ہے اور ک سے ہی کربلا ہے

اہل کشمیر یہ ٹھان چکے ہیں

بس اب مظلوم نہیں رہنا اور کوئی گریہ نہیں کرنا

پھر اسلام زندہ ہونے لگا ہے کشمیر کی فتح کیساتھ

شمشیر کیساتھ، شبیر کیساتھ

(خالد راہی)