اسلام آباد (جیوڈیسک) خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ، پاکستانی عورت نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
وزیر اعظم کہتے ہیں خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ وفاق صوبوں کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ خواتین کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ ہر سطح پر فیصلہ سازی کےعمل میں خواتین کی شرکت ضروری ہے ۔ 18 ویں ترمیم کے بعد تحفظ حقوق نسواں صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ تحفظ حقوق نسواں کیلئےعالمی قوانین کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، بین الاقوامی قوانین کے عملی نفاذ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔
وفاق صوبوں کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے ، خواتین کو بلا امتیاز مواقع کی فراہمی کیلئے سول سوسائٹی اور میڈیا کردار ادا کرے۔ خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا۔