دنیا بھر میں آج ڈاک کا دن منایا جا رہا ہے

Post Day

Post Day

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک این جی ٹی دنیا بھر میں آج ڈاک کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد ڈاک کے نظام کو بہتر بنانا، محکمہ ڈاک کی اہمیت اور اسکی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے۔ ڈاک کا نظام دنیا بھر کی معاشی ترقی و اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے اور عوام کو خطوط کے ذریعے آپس میں ملانے کے حوالہ سے موثر کردار ادا کر رتا رہا ہے جس کی افادیت کو برقرار رکھنے کے لئے دنیا میں پہلا ڈاک کا عالمی دن 9 اکتو بر 1980 کو منایا گیا۔ خط جسے آدھی ملاقات کہا جاتا ہے کسی دور میں پیغام رسانی کا اہم ترین ذریعہ تھا لیکن دنیا جیسے جیسے ترقی کے زینے طے کرتی گئی فاصلے سمٹتے چلے گئے۔

خط کی جگہ پہلے تار نے لی پھر ٹیلی گرام اور فیکس کا دور دورہ ہوا لیکن موبائل فون کی آمد کے بعد ڈاک کا نظام بھی اپنی افادیت کھو بیٹھا اور رہی سہی کسر انٹرنیٹ نے پوری کر دی۔ یونیورسل پوسٹل یو نین ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ڈاک کے ذریعے بھیجے جانے والے کل خطوط کی تعداد کا 5 سے 11 فیصد حصہ عام لوگوں کی جانب سے کیا جاتا ہے جبکہ 80 فیصد ڈاک حکومتی عہدیداروں کی جانب سے بھیجے گئے خطوط اور کاغذات پر مشتمل ہوتی ہے۔