دبئی (جیوڈیسک) ڈیرن سیمی پاکستانی لذیذ کھانوں کے لیے بے تاب، پریس کانفرنس میں اظہار کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ پشتو سیکھنے کے لیے مجھے سکول جانا پڑے گا۔
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی آسان ہو گی، اس کی کامیابی سے ویسٹ انڈیز کی بھی پاکستان میں آمد ہو سکتی ہے، ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کا میچ دلچسپ ہو گا۔
ڈیرن سیمی نے ویسٹ انڈین طوفان کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سیمی نے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد دوستوں میں اچھے تاثرات کا اظہار کیا، مخالف کھیلنے کے باوجود شاداب خان اور حسن علی سمیت تمام کھلاڑی اچھے دوست ہیں۔