دنیا میں ہر سال 750 ارب ڈالر زغذائی اشیا ضائع ہو جاتی ہیں

New York

New York

نیو یارک (جیوڈیسک) فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں ہر سال 750 ارب ڈالر مالیت کی غذائی اشیا ضائع ہوجاتی ہیں جو 2 ارب افراد کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔اقوام متحدہ کیذیلی ادارے فوڈ اینڈ اگلریکلچر آرگنائزیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا میں ہر سال 1 ارب 30 کروڑ ٹن غذائی اشیا خراب یا ضائع ہوتی ہیں جو کل پیداوار کا ایک تہائی ہے۔

اس ضیاع کو روکا جائے تو دنیا کی ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی یعنی دو ارب افراد کی غذائی ضروریات پوری ہوجائیں گی۔ ترقی پزیر ممالک میں ناقص سہولیات کے باعث کاشت، نقل و حمل اور اسٹرویج کے دوران غذائی اشیا خراب ہوتی ہیں جبکہ امیر ممالک میں خریدار کی جانب سے ضیاع سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپ اور شمالی امریکا میں ہر سال اوسطا ہر خریدار سو کلو غذائی اشیا ضائع کرتا ہے جبکہ افریقا میں یہ ضیاع 10 کلو سالانہ سے بھی کم ہے۔