کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حضور دونوں جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے آپ کی آمد سے کُفر کے اندھیرے چھٹ گئے ،محمد ۖکی غلامی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں،ان خیالات کااظہار لعل عیسن ادبی سوسائٹی کے صدر سابق ناظم ڈاکٹر محمد عالمگیر بودلہ نے گزشتہ روزدربار حضرت لعل عیسن پرمحفل میلادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کے مہمان خصوصی مخدوم غلام شبیر شاہ قریشی تھے
جبکہ سٹیج سیکٹری کے فرائض جاوید ربانی نے انجام دیے،اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ بھی موجود تھے،ڈاکٹر عالمگیر بودلہ نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ نے انسان کو سیدھا راستہ دیکھانے کے لئے امبیاء کرام بھیجے اور اپنی خصوصی مہربانی سے سردار امبیاء محمد مصطفٰی ۖ کو بھیجا،آپ کی آمد سے کفُر وشرک کا خاتمہ ہوا اُمت کو جہنم سے نجات ملی اور جنت کے دروازے کھول دیے گئے
آج دنیا کا مسلمان محمد عربی ۖ کے بتائے ہوئے راستوںسے بھٹک کر ذلیل و روسوا ہے ۔محفل میلاد میں کوٹ میٹھن سے آئے ہوئے معروف نعت خواں چاند نیاز اور علی رضا فریدی نے دف کے ساتھ کلام پیش کیا آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔