دنیا کا معمر ترین شخص 111 سا ل کی عمر میںچل بسا

New York

New York

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معمّر ترین فرد کا ایک سو گیارہ (111) سال کی عمر میں انتقا ل ہوگیاہے۔ الیگزینڈر امیچ نامی فرد نے 4 فروری 1903 میں پولینڈ کے علا قے میں جنم لیا تھا۔

جنہوں نے ایک سو گیارہ ویں سالگرہ کے موقع پر دیئے جانے والے انٹریو میں صحت مند غذا ، الکوحل اور تمبا کو نوشی سے پر ہیز کو اپنی لمبی عمر کاراز قرار دیا تھا۔

نیو یارک کے رہائشی الیگزین ڈرنے دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز اپریل کے مہینے میں حاصل کیا اور اس موقع پر وہ کافی پر جوش بھی دکھائی دئیے تاہم دنیا میں ایک سو گیارہ بہاریں دیکھ لینے کے بعد اب دنیا سے چل بسے۔