وڈانہ میں تجاوازات کی بھر مار،گورنمنٹ پرائمری سکول کے ارد گرد برجمان کھوکھا برادران نے سکول کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا

للیانی : وڈانہ میں تجاوازات کی بھر مار،گورنمنٹ پرائمری سکول کے ارد گرد برجمان کھوکھا برادران نے سکول کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وڈانہ میں تجاوازات کی بھر مار سے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کے ارد گرد براجمان کھوکھا برادران نے سکول کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔

سامنے سے گرزنے کا راستہ بھی کرسیاں، میز اور چارپائیاں رکھ کر بلاک کر رکھا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے ڈی سی او قصور سے فوری کاروائی کی اپیل کی ہے۔