فکر ملاقات کبھی تو ان کو ستاتی ہو گی

فکر ملاقات کبھی تو ان کو ستاتی ہو گی
کبھی تنہائی میں یاد بھی رُلاتی ہو گی

جب خیالوں میں ہوتی ہو گی ملاقات ہم سے
پھر دیوانی سی حالت ہو جاتی ہو گی

پاس ہوں تو کسی بات کی فکر نہیں ہوتی
بچھڑتے وقت جدائی بھی تڑپاتی ہو گی

مانا کہ ان کو ہم سے محبت نہیں ندیم
مگر گزرے لمحوں کی یاد تو آتی ہو گی

Sad Girl

Sad Girl

تحریر : ملک ندیم عباس ڈھکو ساہیوال
Email:[email protected]
0322-5494228