عبادت کریں ، ڈپریشن پر قابو پائیں

Worship

Worship

مشی گن (جیوڈیسک) اس نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خاص طور پر معمر افراد کا مذہبی رجحان ان کا موڈ بہتر کرنے کا سبب بنتا ہے۔ دو سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں ان معمر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

جو اپنی زندگی میں مذہب کو اہمیت دیتے ہیں اور مذہبی طور طریقے اپنانے کے لیے وقت نکالتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج سے یہ بھی اخذ کیا گیا کہ ایسے بزرگ افراد جو ڈپریشن میں مبتلا تھے۔

جب انہوں نے مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا تو ان میں ڈپریشن بہت حد تک کم کرنے میں مدد ملی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرز کے مطالعاتی جائزوں کے نتائج کو مکمل طور پر درست سمجھنا غلط ہو گا۔

ماہرین کے مطابق یونیورسٹی آف مشی گن کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں 7,732 افراد سے ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ ان میں سے 1,992 افراد ڈپریشن کا شکار تھے جبکہ بقیہ معمر افراد کو ڈپریشن کا مرض لاحق نہیں تھا۔ تحقیق دانوں کو معلوم ہوا۔

کہ ڈپریشن میں مبتلا معمر افراد اور ایسے بزرگ افراد جو ڈپریشن میں مبتلا نہیں تھے ، دونوں میں مذہب کی طرف ایک سا رجحان دیکھا گیا۔ یاد رہے اسلام کی تعلیمات میں پہلے ہی بتا دیا گیا ہے کہ پریشانی اور ڈپریشن کی صورت میں نماز اور دعا سے کام لیں۔