یغور ترکوں پر عبادات کی پابندی، ترکی میں چینی سفیر کو طلب کر کے اظہار تشویش

Turkey

Turkey

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے حکام نے یغور ترکوں پر عبادات کی پابندی کے بعد چینی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں یغور ترکوں پر عبادات کی پابندی کے خاتمے کے لئے ترک حکام نے سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ انقرہ میں چینی سفیر کو وزارت داخلہ طلب کرکے اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا اور اس بات پر زور دیا کہ پابندی ختم کی جائے۔

ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یغور ترکوں پر مذکورہ پابندی پر ترکی کو سخت تشویش لاحق ہے۔