عبادت گاہوں اور شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے: سراج الحق
Posted on March 19, 2015 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Siraj ul Haq
کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں کسی کے گھر میں گھس جانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
وہ اس بات کے حامی نہیں کہ رات کے اندھیرے میں کسی کے گھر میں گھس جائیں۔
گھروں میں بغیر اطلاع گھسنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو فورسز ناکام ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم لسانی بنیاد پر کراچی کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے۔ جو لسانی بنیاد پر کراچی کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ کراچی کے دشمن ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com