عبادت گاہوں اور درس گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور وشنی کے انتظامات بہتر بنایا جائے، نشاط ضیاء قادری
Posted on September 24, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں اور درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا کر گلیوں اور محلوں کی سطح پر روشنی کے انتظامات بہتر کئے جائیں، بلدیاتی ادارے عوام کو علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنی محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کئے جائیں علاقائی مسائل کے حل کے ساتھ عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے کی انجام دہی کو تیز کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے شاہ فیصل زون کے تحت جاری خصوصی صفائی مہم اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران سے کہاکہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوامی شعور کی آگاہی پیدا کرکے صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔
سرسبز ماحول کے قیام کی افادیت سے عوام میں آگاہی پید اکی جائے اور زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگا ئے جائیں اور درختوں اور پودوں کی نگہداشت اور دیکھ بھال کو بھی یقینی بنا یا جائے ۔نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون کے زیر اہتمام گلیوں اور محلوں کی سطح پر خصوصی صفائی مہم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہاکہ کچرا کنڈویوں کی روانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پرا نہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میںصاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے لئے کاوشوں میں شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کر صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔