تم کرنا ضر ور عبادت رب کے حضو ر لیکن
Posted on January 23, 2016 By Mohammad Waseem آپکی شاعری, شاعری
تم کرنا ضر ور عبادت رب کے حضو ر لیکن
صبح کی انگڑائی میں مجھ کو بھی یاد رکھنا
دن بھر محو رہنا دنیا کے ر نگ میں
پر رات کی گہر ائی میں مجھ کو بھی یاد رکھنا
کو ئی خوشی یا غم ہو میں ساتھ ہوں تمھارے
ہر اک بزم آرائی میں مجھ کو بھی یاد رکھنا
تم کھولنا کتابیں جی بھر کے پڑھنا لیکن
لفظوں کی آشنائی میں مجھ کو بھی یاد رکھنا
کالج میں دوستوں سے خوش گپیو ں میں رہنا
گھر آ کے تنہائی میں مجھ کو بھی یاد رکھنا
ساگر کو بھول جانا نہ حسیں منظروں میں
چہروں کی رعنائی میں مجھ کو بھی یاد رکھنا
Sagar Mughal
تحریر: شکیل ساگر