بدترین لوڈ شیڈنگ اورکم وولٹیج سے شہری بلبلا اٹھے لوڈ شیدنگ کنٹرول نہ کی گئی تو اس ماہ کا بل ادا نہیں کریں گیا
Posted on May 21, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
راجن پور(حنیف بلوچ سے ) بدترین لوڈ شیڈنگ اورکم وولٹیج سے شہری بلبلا اٹھے ۔لوڈ شیدنگ کنٹرول نہ کی گئی تو اس ماہ کا بل ادا نہیںکریں گیانجمن تاجران و فرید رنگ سرائیکی ادبی سنگت کامشترقہ الٹی میٹم ۔تفصیل کیمطابق راجن پور سمیت پورے ضلع بھرمیں پچھلے ایک ہفتے سے جاری بد ترین لوڈ شیڈنگ اور کم وولیٹیج سے کاروبار ، زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔
ہر چار گھنٹے کے بعد صرف پندرہ منٹ کے لئے بجلی جھلک دکھلا کر پھر گائب ہوجاتی ہے اس کے علاوہ کم وولٹیج سے گھریلو مصنوعات بھی جلنے سے بے حد نقصان ہونے کے سبب انجمن تاجران کے وائس چئیرمین علائوالدین خان مزاری ،چئیرمین ملک غلام شبیر خان کھوکھر،سٹی صدر میاں محمد سلیم خواجہ۔
فرید رنگ سرائیکی ادبی سنگت کے صدر اللہ ڈتہ جاوید ،نائب صدر محمد عارف بھٹی جبکہ انجمن تاجران کے صدر شعبہ سبزی و فروٹ مظہر حسین قادری ، ملک احسان فرید کھوکھرسٹی نائب صدرو دیگرشہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور کم وولٹیج پر قابو نہ پایا گیا تو ہم اس ماہ کا بل ادا نہیں کریں گے۔