بدترین کارکردگی، ٹیم مینجمنٹ عمر اکمل اور احمد شہزاد پر برس پڑی
Posted on March 24, 2016 By Mohammad Waseem کراچی, کھیل
Umar Akmal and Ahmed Shahzad
کراچی (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ سے بدترین شکست پر ٹیم مینجمنٹ بھی عمر اکمل اور احمد شہزاد پر برس پڑی۔
ٹیم مینیجر انتخاب عالم نے بھی عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کھری کھری سُنا دیں کہتے ہیں جیتا ہوا میچ ہرا دیا ملک کیلئے نہیں اپنے لئے کھیلتے ہو۔
ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا میچ میں باؤنڈریز کیوں نہیں لگائیں؟۔ تم لوگ سمجھتے ہو کہ ہمیں اور قوم کو کچھ نظر نہیں آتا۔
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف جیتا ہوا میچ ہار گیا تھا۔