قابل اور محنتی نوجوان قوم کا سرمایا ہوتے ہیں۔ فخر اقبال

کروڑ لعل عیسن: قابل اور محنتی نوجوان قوم کا سرمایا ہوتے ہیں۔ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔ نتکانی اکیڈمی کا ڈی جی خان سے دو بار گولڈ میڈل حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ فخر اقبال نتکانی۔ نتکانی اکیڈمی کے طلباء کی کارکردگی دیکھ کر دلی مسرت ہوتی ہے۔ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دن دگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے۔ طارق پہاڑ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں نتکانی سائنس اکیڈمی اور سکول کے زیر اہتمام سالانہ پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر طلباء نے ٹیبلو شو ، ڈرامے اور شاعری سمیت علاقائی جھومر ڈانس پیش کیئے۔

بعد ازاں پرنسپل فخر اقبال نتکانی ، طارق پہاڑ ، مشتاق خان سرگانی ، پروفیسر محمد رمضان عبدالرشید ، احمد رضاء ، توقیر احمد ، عبدالرشید ، اقرارالحسن ، منور خان اور مرید کاظم نے خطاب میں کہا کہ دو مرتبہ گولڈ میڈل کا حصول سکول ، انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اگر طالبعلم محنت کریں تو کوئی وجہ نہیں۔