قابل اعتراض ویڈیوکیس : عدالت کا میرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Mira

Mira

لاہور (جیوڈیسک) لاہورکی سیشن عدالت نے تھانہ مزنگ پولیس کوقابلِ اعتراض ویڈیو کیس میں اداکارہ میرااور کیپٹن نویدکیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور کے شہری محمد شبیر نے ایڈیشنل سیشن جج صفدر بھٹی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی غیر اخلاقی ویڈیو اسلامی اقدار کی منافی اور قانون کی خلاف ورزی ہے، لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے باربار اداکارہ میرا اورکیپٹن نویدکیوارنٹ گرفتاری جاری کئے مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ تاہم اداکارہ میرا کے وکیل کاموٴقف ہے کہ ان کی موٴکلہ پرلگائے گئے الزامات بے بنیادہیں ،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد بدھ کے روزفیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

تاہم آج کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔