روپے کی قدر بڑھنے سے اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) روپے کی قدر میں اضافے کا ثمر اب عوام جلد کھا سکیں گے، اپریل کیلئے تیل کی مصنوعات جلد سستی ہو جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایکسے ڈیڑھ روپے فی لٹر تک کی کمی متوقع ہے جسکے بعد پیٹرول 110 روپے سے کم ہوکر 108 روپے 50 پیسے اور ڈیزل 116 روپے 75 پیسے سے کم ہوکر 116 روپے فی لٹر ہونے کی توقع ہے۔

رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 22 پیسے کی نمایاں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے ڈھائی روپے کی کمی کی جاسکتی تھی، تاہم ٹیکس آمدنی میں اضافے کیلئے صرف ایک سے ڈیڑھ روپے تک کی کمی کا فیصلہ متوقع ہے جس سے حکومت کو 2 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہوگی۔ رواں ہفتے کے آخر میں اوگرا کی جانب سے سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی جائے گی جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان 31 مارچ کو ہوگا۔