کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کرینگے ، ہم کشمیری مجاہدین کی ہر قسم اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے رہیں گے
Posted on February 6, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
مینگورہ(جی پی آئی)کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کرینگے ، ہم کشمیری مجاہدین کی ہر قسم اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے رہیں گے ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اس شہ رگ پر کسی غاصب قوت کو قبضہ نہیں کرنے دینگے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر و سابق ایم این اے ڈاکٹر فضل سبحان نے سوات پریس کلب کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر پر جو معذرت خواہانہ رویہ اختیار کیا ہے اسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ اس موقع پر اختر علی خان قیم جماعت اسلامی ضلع سوات و نامزد اُمیدوار این اے 29 ، عبیدا لرحمن اور محمد یاسین نائب امیر ضلع ، محمد امین بھی موجود تھے ۔ شدید بارش کے باوجود عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی ۔ ریلی گرین چوک سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔